Get Alerts

افغان سرزمین سے پاکستان پر حملے ہوئے، دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں بالکل درست تھیں: اقوامِ متحدہ میں پاکستان کا مؤقف

افغان سرزمین سے پاکستان پر حملے ہوئے، دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں بالکل درست تھیں: اقوامِ متحدہ میں پاکستان کا مؤقف

نیویارک: اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی قونصلر صائمہ سلیم نے خطے میں جاری دہشت گردی کے نیٹ ورک پر سخت مؤقف اپنایا ہے۔ انہوں نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ پاکستان کے خلاف افغان سرزمین سے مسلسل حملوں کی منصوبہ بندی اور سہولت کاری کی گئی، جس کے جواب میں پاکستان نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر انتہائی درست اور ہدف پر مبنی آپریشنز کیے۔

صائمہ سلیم نے بھارتی گٹھ جوڑ کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت خطے میں دہشت گردی برآمد کر رہا ہے اور تحریکِ طالبان پاکستان (TTP)، بی ایل اے (BLA) اور مجید بریگیڈ جیسے گروہ دراصل بھارت کی پراکسیز ہیں۔ انہوں نے افغان حکام کے اعتراضات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ طالبان حکومت کے الزامات حقائق کو چھپانے کے لیے ایک گمراہ کن مہم کا حصہ ہیں۔

ٹیگز: