ارجنٹائن اور چلی میں 6.4 درجے شدت کا زلزلہ

ارجنٹائن اور چلی میں 6.4 درجے شدت کا زلزلہ

بیونس آئرس : مغربی ارجنٹائن اور چلی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی ریکٹر سکیل پر شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی۔ ارجنٹائن کے زلزلہ پیما مرکز کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز مغربی صوبے سان جون میں زمین میں 130 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا تاہم فوری طور پر کسی مانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
چلی کے نیشنل ایمرجنسی آفس کے مطابق ملک کے شمال مغربی علاقوں اتیکیما، کوکوئمبو، الپریسو، اوہیگنز اور سانتیاگو کے نواح میں 6.5 شدت کا زلزلہ آیا۔ حکام کے مطابق صوبہ سان جون میں زلزلے کے باعث موبائل فون سروس معطل ہو گئی۔