Get Alerts

سوڈان نے روس سے چوتھی نسل کے سخوئی ایس یو 35 لڑاکا جیٹ خرید لیے

سوڈان نے روس سے چوتھی نسل کے سخوئی ایس یو 35 لڑاکا جیٹ خرید لیے

اہم ترین عرب ملک نے روس سے جدید ترین لڑاکا طیارے حاصل کر لیے

خرطوم:سوڈان نے روس سے چوتھی نسل کے سخوئی ایس یو 35 لڑاکا جیٹ خرید کیے ہیں اور ان کی پہلی کھیپ گذشتہ ہفتے سوڈان پہنچ گئی ہے۔البتہ دونوں ملکوں کی جانب سے ان طیاروں کی تعداد نہیں بتائی گئی ہے۔

سوڈان روس سے یہ لڑاکا طیارے حاصل کرنے والا پہلا عرب ملک ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق دونوں ملکو ں کے درمیان دفاعی شعبے میں ایک سمجھوتے پر عمل درآمد سے صرف چار روز بعد سوڈانی صدر عمر حسن البشیر آیندہ جمعرات کو روس کے تین روزہ دورے پر روانہ ہونے والے ہیں۔

یہ ان کا روس کا پہلا دورہ ہوگا۔واضح رہے کہ سوڈان کی فضائیہ کے ڈپٹی کمانڈر صلاح الدین عبدالخالق سعید نے مارچ میں روس کے ساتھ لڑاکا طیاروں کی خریداری سے متعلق سودے کا اعلان کیا تھا۔

انھوں نے روس کی خبررساں ایجنسی سپوتنک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان طیاروں کے حصول سے سوڈان کے دفا ع کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی اور ان کے ذریعے کسی بھی خطرے سے نمٹا جا سکے گا۔