Get Alerts

اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا

اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا
کیپشن: کل سے ہر شہر میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے، اکرم درانی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی نے کل سے ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا۔ چند روز قبل رہبر کمیٹی نے جے یو آئی ف کے تحت ملک کے مختلف شہروں میں شاہراہیں بند کرنے کے لیے دیئے جانے والے دھرنے ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہبر کمیٹی کے سربراہ اکرم درانی نے سے ملک میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا ہے۔

اکرم درانی کا کہنا ہے کہ آج ہماری صوبائی قیادت کا اجلاس ہو گا اور کل سے ہر شہر میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔