تین گاڑیوں میں تصادم، 2 افراد جاں بحق، 5 شدید زخمی

تین گاڑیوں میں تصادم، 2 افراد جاں بحق، 5 شدید زخمی
سورس: File

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے علاقے کان مہترزئی میں کوئٹہ قلعہ سیف اللّٰہ شاہراہ پر تین کاروں کے درمیان تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق حادثے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ 


ذرائع کے مطابق  ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے والی کار بے قابو ہوکر ساتھ چلنے والی 2 گاڑیوں سے ٹکرا ئی۔


ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد 2 کاروں میں آگ لگ گئی جبکہ تیسری کار کھائی میں جا گری۔

مصنف کے بارے میں