فیفا ورلڈکپ کوالیفائر راؤنڈ، تاجکستان نے پاکستان کو شکست دے دی

 فیفا ورلڈکپ کوالیفائر راؤنڈ، تاجکستان نے پاکستان کو شکست دے دی

اسلام آباد :فیفا ورلڈکپ کوالیفائر راؤنڈ میں  تاجکستان نے پاکستان کو شکست دے دی۔ ورلڈ کپ فٹبال کوالیفائر راؤنڈ 2 میں تاجکستان نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں 6گول سے ہرا دیا۔ اسلام آباد میں  فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر راؤنڈ 2 کے گروپ جی کے میچ میں تاجکستان نے میزبان پاکستان کو آؤٹ کلاس کر دیا۔مہمان ٹیم نے لگا تار دو گال داغ دیے۔

 پاکستان کی جانب سے رئیس نبی نے گول  کرکے سکور 1-2 کر دیا لیکن اس کے بعد تاجک ٹیم چھائی رہی، پے در پے حملے کیے اور پہلے ہاف کے اختتام پر ایک کے مقابلے میں چار گول کی برتری حاصل کر لی۔دوسرے ہاف میں بھی تاجکستان مزید دو گول بنائے۔ پاکستان ٹیم دوسرے ہاف میں کوئی گول نہ بنا سکی اور تاجکستان نے میچ ایک کے مقابلے میں 6 گول سے جیت لیا۔

امادونی کمولوف نے دو گول بنائے، رستم سوئروف، عمر بایوف، احسن پنشنبے اور شاہروم نے ایک ایک گول سکورکیا۔خیال رہے کہ پاکستان کو گروپ جی کے پہلے میچ میں سعودی عرب سے 0-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مصنف کے بارے میں