سائفر کیس :جیل ٹرائل کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی انٹراکورٹ اپیل منظور،29 اگست کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

 سائفر کیس :جیل ٹرائل کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی انٹراکورٹ اپیل منظور،29 اگست کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

اسلام آباد :سائفر کیس  میں جیل ٹرائل کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی انٹراکورٹ اپیل منظور کرتے ہوئے  29 اگست کا نوٹیفکیشن کالعدم قراردیاگیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں جیل ٹرائل کا 29 اگست کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جو اب جاری کیا گیا ہے۔آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی عدالت کے جج کی تعیناتی کے خلاف بھی فیصلہ جاری کیا ہے۔ 

عدالت نے فیصلے میں کہا غیر معمولی حالات میں ٹرائل جیل میں کیا جا سکتا ہے، قانون کے مطابق جیل ٹرائل اوپن یاان کیمرا ہوسکتا ہے۔فیصلے میں قرار دیا گیا کہ  13نومبرکو کابینہ منظوری کے بعدجیل ٹرائل نوٹیفکیشن کاماضی پراطلاق نہیں ہوگا۔

مصنف کے بارے میں