تنخواہوں میں اضافے کا اعلان

 تنخواہوں میں اضافے کا اعلان

لندن : تنخواہوں میں اضافہ کردیاگیا۔ برطانوی حکومت نے کم از کم تنخواہ میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق آئندہ برس اپریل سے کم از کم فی گھنٹہ تنخواہ 11.44 پاؤنڈ ہوگی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس وقت نیشنل لیونگ ویج 23 برس سے زائد عمر افراد کیلئے 10.42 پاؤنڈ ہے۔ 


پہلی بار تنخواہ میں اضافے کی اس شرح کا اطلاق 21 اور 22 برس کے افراد پر بھی ہوگا۔  چانسلر سے لو پے کمیشن نے تنخواہ میں اضافے کی سفارش کی تھی۔