Get Alerts

ذاتی حیثیت میں طلبی پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے وکیل بھیج دیا

ذاتی حیثیت میں طلبی پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے وکیل بھیج دیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا، تاہم وہ ایک اجلاس میں مصروف ہونے کی وجہ سے پیش نہ ہوئے اور اپنی نمائندگی کے لیے وکیل علی بخاری کو بھیجا۔

وکیل علی بخاری نے چار رکنی بینچ کو بتایا کہ ایک ہی وقت میں دو جگہ سے نوٹسز موصول ہوئے ہیں، جس پر ممبر کے پی کے نے استفسار کیا کہ جو یہاں پیش نہیں ہوئے، وہ وہاں کیسے پیش ہوں گے۔ علی بخاری نے جواب دیا کہ وہ وزیر اعلیٰ کی قانونی نمائندگی کر رہے ہیں اور ان کی حاضری ممکن نہیں تھی۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے حویلیاں میں خطاب کیا، اور آج کی سماعت کا حکمنامہ جاری کیا جائے گا۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن نے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو عدم حاضری پر استثنا دے دیا اور سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی۔

ٹیگز: