لاہور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے۔ پنجاب حکومت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی نقل و حرکت کے دوران فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے پولیس اور متعلقہ اداروں کو ہدایات دے دی ہیں، جبکہ آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور کو خصوصی سکیورٹی احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ لاہور کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے دورے کی مکمل کوآرڈینیشن کی ہدایت دی گئی ہے۔ پنجاب پولیس کو وزیر اعلیٰ کے قیام، سفر اور نقل و حرکت کی مکمل ذمہ داری سونپی گئی ہے۔