اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بنوں میں امن کمیٹی کے دفتر پر فتنۂ خوارج کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے جاں بحق افراد کے لیے بلندیِ درجات اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں ملوث عناصر کی نشاندہی کر کے انہیں قانون کے مطابق سخت سزا دلائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے لیے ایسی بزدلانہ کارروائیاں فتنۂ خوارج کے پاکستان میں بدامنی پھیلانے کے ناپاک عزائم کو بے نقاب کرتی ہیں، جبکہ ملک دشمن عناصر کی سرکوبی کے لیے پوری قوم متحد ہے۔
وفاقی وزیرِ داخلہ نے بھی بنوں کے علاقے میں امن کمیٹی کے دفتر پر ہونے والے حملے کی مذمت کی ہے۔