Get Alerts

بھارت اور بنگلادیش میں زلزلے کے شدید جھٹکے، ڈھاکا میں 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

بھارت اور بنگلادیش میں زلزلے کے شدید جھٹکے، ڈھاکا میں 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

ڈھاکہ: بنگلادیش میں جمعے کی صبح آنے والے طاقتور زلزلے نے مختلف علاقوں میں تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس اور محکمہ صحت کے مطابق زلزلے کے باعث کئی شہروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق 5.7 شدت کا یہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 38 منٹ پر نرسنگدی کے قریب ریکارڈ کیا گیا، جو دارالحکومت ڈھاکا سے تقریباً 33 کلومیٹر  پر  ہے۔

زلزلے کے جھٹکے ڈھاکا اور قریبی شہروں میں بھی محسوس کیے گئے، جہاں شہری عمارتوں سے نکل کر کھلے مقامات میں جمع ہوگئے۔ امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق کسی بڑی عمارت یا ڈھانچے کو نقصان کی فوری اطلاعات موصول نہیں ہوئیں، تاہم انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں کا مکمل جائزہ لینے کے لیے ٹیمیں روانہ کر دی ہیں۔

ٹیگز: