’میں پاکستان کے خلاف میچ سے پریشان نہیں ہوں‘ ویرات کوہلی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

’میں پاکستان کے خلاف میچ سے پریشان نہیں ہوں‘ ویرات کوہلی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

دبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف میچ کی وجہ سے بالکل نہیں گھبراتا۔ 
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کا بڑا مقابلہ 24 اکتوبر کو شیڈول ہے اور پوری دنیا میں کرکٹ شائقین اس میچ کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے سابق کرکٹرز، ماہرین کرکٹ اور تجزیہ کار ہمیشہ ایک ہی بات کہتے ہیں کہ جو بھی ٹیم دباﺅ کو اچھی طرح برداشت کرے گی، وہ کامیاب ہو گی۔ 
بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کی اور کہا کہ وہ ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف میچ سے پریشان نہیں ہیں۔ 
یہ ٹویٹ بھارت کے معروف کپڑوں کے برانڈ Wrogn کی تشہیری مہم کا حصہ ہے جس میں انہوں نے برانڈ کی ٹی شرٹ پہنی ہوئی ہے اور اس پر لکھے ’Wrogn‘ کے لفظ کو بڑی خوبصورتی کیساتھ استعمال کیا۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ’لوگو: اتوار کو بڑا میچ ہے، آپ گھبرائے ہوئے ہیں، صحیح کہا ناں؟ میں گھبرایا ہوا نہیں ہوں۔‘ 

37493fe74ed688e182a0119d8fe4d918

بھارتی کپتان نے ٹی شرٹ پر لکھے Wrogn کے لفظ کو Wrong کے معنوں میں استعمال کیا جس کا مطلب غلط ہے یعنی وہ یہی کہہ رہے ہیں کہ آپ گھبرائے ہوئے ہیں لیکن میں بالکل بھی گھبراہٹ کا شکار نہیں ہوں۔