ورلڈ کپ: نیدرلینڈز کا سری لنکا کو فتح کیلئے 263 رنز کا ہدف 

ورلڈ کپ: نیدرلینڈز کا سری لنکا کو فتح کیلئے 263 رنز کا ہدف 
سورس: File

لکھنؤ:  بھارت میں کھیلے جا رہے کرکٹ ورلڈ کپ کے 19 ویں میچ میں نیدرلینڈز نے سری لنکا کو فتح کیلئے 263 رنز کا ہدف دے دیا۔ 

نیدرلینڈز کرکٹ ٹیم  کے 49.5 اوورز ک میں  262 رنز پر  تمام کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔ 

نیدر لینڈ اور سری لنکا کے درمیان بھارت کے شہر لکھنؤ کے ایکانا سپورٹس سٹی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جہاں نیدر لینڈز نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

 نیدرلینڈز  کی اننگز میں سائبرینڈ اینجل بریکٹ 70 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے، اس کے علاوہ لوگن وین بیک نے 59 رنز بنائے جبکہ سری لنکاکی طرف سے دلشان مدھوشانکا اور کاسون راجیتھا نے چار چار وکٹیں حاصل کیں اس کے علاوہ مہیش ٹھیکشانہ نے 1 وکٹ لی۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں نے ورلڈ کپ میں 3، 3 میچز کھیل لیے ہیں، سری لنکا کو تینوں میچز میں شکست ہوئی ہے جبکہ نیدر لینڈز نے ایک میچ جیتا ہے۔

اسکواڈ

سری لنکا: پتھم نسانکا، کوسل پریرا، کوسل مینڈس (کپتان اور وکٹ)، سدیرا سماراویکراما، چارتھ اسالنکا، دھننجایا ڈی سلوا، دشن ہیمانتھا، چمیکا کرونارتنے، مہیش تھیکشانا، کسن راجیتھا، دلشان مدوشنکا


نیدرلینڈز: وکرمجیت سنگھ، میکس او ڈاؤڈ، کولن ایکرمین، باس ڈی لیڈے، تیجا ندامانورو، اسکاٹ ایڈورڈز (کپتان اور ڈبلیو کے)، سائبرینڈ اینجل بریکٹ، روئیلوف وین ڈیر مروے، لوگن وین بیک، آرین دت، پال وین میکرین

مصنف کے بارے میں