قائد ن لیگ نوازشریف مینار پاکستان پہنچ گئے

قائد ن لیگ نوازشریف مینار پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد : سابق وزیرِ اعظم نواز شریف اسلام آباد میں چند گھنٹے قیام کے بعد لاہور ایئرپورٹ پہنچ گئے ہیں۔قائد ن لیگ ہیلی کاپٹر کے ذریعے یہاں سے جلسہ گاہ مینار پاکستان جائیں گے۔ 

سابق وزیر اعظم آج دوپہر دبئی سے خصوصی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچے تھے جہاں انہوں نے اپنی سزا کے خلاف اپیلوں پر دستخط کیے اور اس کے بعد لاہور روانہ ہوئے ۔ 

اسلام آباد پہنچنے پر سابق وزیراعظم سمیت طیارے میں موجود تمام مسافروں کی امیگریشن کا عمل طیارے کے اندر ہی کیا گیا۔ نواز شریف کی اسٹیٹ لاؤنج میں اسحاق ڈار اور قانونی ٹیم سے ملاقات ہوئی۔ سابق وزیراعظم نے لیگل دستاویزات پر دستخط کردیے، جن میں ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلیں بحال کرنے کی درخواستیں بھی شامل تھیں۔ اس موقع پر  نواز شریف کو مقدمات میں پیش رفت کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔

نواز شریف کا طیارہ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر لینڈ کرے گا جسے اولڈ ٹرمینل پر لایا جائے گا جہاں ان کا استقبال سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے صدر میاں شہباز شریف کے علاوہ پارٹی کے سینئر رہنما کریں گے۔ اسی اولڈ ٹرمینل سے نواز شریف 19 نومبر 2019ء کو ایئرایمبولینس کے ذریعے علاج کے لیے لندن روانہ ہوئے تھے۔