Get Alerts

ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافہ عارضی سپلائی تعطل، موسمی حالات اور ٹرانسپورٹ کے مسائل کی وجہ سے ہوا

ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافہ عارضی سپلائی تعطل، موسمی حالات اور ٹرانسپورٹ کے مسائل کی وجہ سے ہوا

لاہور: ترجمان محکمہ پرائس کنٹرول پنجاب نے ٹماٹر کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اضافہ عارضی سپلائی تعطل، موسمی حالات اور ٹرانسپورٹ کے مسائل کی وجہ سے ہوا ہے۔

ترجمان نے وضاحت کی کہ خیبر پختونخوا میں حالیہ شدید بارشوں کے باعث ٹماٹر کی فصل متاثر ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں منڈیوں میں ٹماٹر کی کمی واقع ہوئی۔ اس کے علاوہ، افغانستان اور ایران سے ٹماٹر کی درآمد میں بھی عارضی تعطل آیا ہے، جس کی وجہ سے مجموعی سپلائی پر دباؤ پڑا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ صورتحال موسمی تبدیلیوں، بارشوں اور ٹرانسپورٹ مسائل کا نتیجہ ہے، تاہم یہ اضافہ عارضی ہے۔ آئندہ ہفتے سے سپلائی معمول پر آنے کے بعد قیمتوں میں واضح کمی کی توقع ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ سندھ سے ٹماٹر کی نئی فصل نومبر میں منڈیوں میں دستیاب ہو گی، جبکہ پنجاب کی فصل اپریل اور مئی میں آئے گی۔ ان فصلوں کی آمد سے منڈیوں میں ٹماٹر کی وافر مقدار یقینی ہو جائے گی، جس سے قیمتوں میں استحکام آئے گا۔

محکمہ پرائس کنٹرول نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر یقین نہ کریں، اور حکومت کی جانب سے قیمتوں میں استحکام کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ٹیگز: