Get Alerts

پنجاب میں موبائل پولیس سٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ کا افتتاح، شہریوں کو سہولت فراہم کی جائے گی

پنجاب میں موبائل پولیس سٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ کا افتتاح، شہریوں کو سہولت فراہم کی جائے گی

لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آج پنجاب کے پہلے موبائل پولیس سٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس جدید موبائل یونٹ کے ذریعے شہریوں کو ایف آئی آر درج کروانے اور ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء و تجدید کی سہولیات فراہم کی جائیں گی، تاکہ پولیس خدمات تک رسائی آسان اور مؤثر بنائی جا سکے۔

موبائل پولیس سٹیشن کا معائنہ کرنے کے بعد مریم نواز نے متعلقہ حکام کو چابیاں حوالے کیں اور عملے کو ہدایت کی کہ وہ عوام کے ساتھ ہمدردانہ اور تعاون پر مبنی رویہ اختیار کریں۔

یہ یونٹ خاص طور پر تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم لڑکیوں اور ورکنگ ویمن کو سہولیات فراہم کرے گا، جس سے خواتین کو مزید تحفظ اور سہولت میسر آئے گی۔

ٹیگز: