Get Alerts

لاہور میں لائسنسنگ کی سہولت میں انقلابی تبدیلی، شہری روڈ پر لائسنس حاصل اور رینیو کرا سکیں گے

 لاہور میں لائسنسنگ کی سہولت میں انقلابی تبدیلی، شہری روڈ پر لائسنس حاصل اور رینیو کرا سکیں گے

لاہور: لاہور میں شہریوں کے لیے لائسنسنگ کا عمل مزید آسان بنانے کے لیے ٹریفک پولیس نے شہر کے 44 سیکٹرز میں تعینات گاڑیوں کو جدید لیپ ٹاپ اور لائسنسنگ کے نظام کے ساتھ مکمل انٹیگریٹ کر دیا ہے۔نمائندہ نیو نیو زکے مطابق  اس سہولت کی وجہ سے  شہری روڈز پر ہی اپنے لرنر لائسنس، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید اور انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکیں گے۔
سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید نے بتایا کہ اس سہولت کے ذریعے نہ صرف شہریوں کو فوری اور موثر خدمات میسر آئیں گی بلکہ روڈ پر موقع پر لائسنسنگ کی سہولت کی وجہ سے مرکزی سنٹرز پر رش بھی کافی حد تک کم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں روزانہ ہزاروں کی تعداد میں لائسنس جاری اور تجدید کیے جا رہے ہیں اور اب یہ عمل زیادہ تیز اور شفاف ہو جائے گا۔
ڈاکٹر اطہر وحید نے مزید کہا کہ ہر سیکٹر کی گاڑیوں کو لیپ ٹاپ سے آراستہ کر کے لائسنسنگ کے ڈیجیٹل نظام کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔سی ٹی او نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سہولت سے بھرپور استفادہ کریں اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنائیں۔
یہ اقدام شہری سہولت اور نظام کی بہتری کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے، جو شہریوں کی سہولت اور ٹریفک پولیس کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد دے گا۔

ٹیگز: