Get Alerts

فیلڈ مارشل کی بلوچستان کے شرکاء سے ملاقات، صوبے کی ترقی اور سلامتی پر زور

فیلڈ مارشل کی بلوچستان کے شرکاء سے ملاقات، صوبے کی ترقی اور سلامتی پر زور

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں 17ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے ملاقات کی۔ اس موقع پر شرکاء میں پارلیمنٹیرینز، سول سوسائٹی، نوجوان، اساتذہ اور دیگر متعلقہ افراد شامل تھے۔

فیلڈ مارشل   نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے اور اس کے عوام محب وطن اور باصلاحیت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی پائیدار ترقی میں سول سوسائٹی اور نوجوانوں کا کردار انتہائی اہم ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے بدامنی پھیلانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے مقامی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے جاری منصوبوں کو بھی سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ بلوچستان کی معاشی صلاحیت کو بروئے کار لانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ملاقات میں شرکاء نے صوبے کی ترقی کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کیں جن پر آرمی چیف نے غور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ٹیگز: