Get Alerts

پشاور گرینڈ جِرگہ: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں صوبے کے امن پر زور

پشاور گرینڈ جِرگہ: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں صوبے کے امن پر زور

پشاور :  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پشاور کا دورہ کیا اور قبائلی عمائدین کے جرگے سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے 11 کور ہیڈکوارٹرز میں سیکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ بھی لی۔

فیلڈ مارشل  نے قبائلی عوام کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں اور تعاون کو سراہا اور کہا کہ پاکستان تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ امن چاہتا ہے، تاہم افغان سرزمین سے دہشت گردی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے افغان طالبان کی جانب سے بھارتی سرپرست گروہوں "فتنہ الخوارج" اور "فتنہ الہندستان" کی معاونت پر تشویش کا اظہار کیا اور واضح کیا کہ خیبر پختونخوا کو دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں سے پاک کیا جائے گا۔

قبائلی عمائدین نے پاک فوج کے ساتھ مکمل یکجہتی اور امن کے عزم کا اظہار کیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے پشاور پہنچنے پر کور کمانڈر پشاور نے استقبال کیا۔

ٹیگز: