سوئٹزرلینڈ نے نقاب پر پابندی لگا دی ، خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ ہوگا

 سوئٹزرلینڈ نے نقاب پر پابندی لگا دی ، خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ ہوگا

برن: سوئٹزرلینڈ نے نقاب پر پابندی لگا دی ۔ اس کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ ہوگا۔سوئٹزرلینڈ کی پارلیمنٹ نے برقعہ پر پابندی کے لیے بل کثرتِ رائے سے منظور کرلیا ہے۔سوئٹزرلینڈ کی پارلیمنٹ سے برقعہ پر پابندی کا بل منظور ہونے کے بعد اس قانون کی خلاف ورزی پر جرمانہ بھی عائد کیا جا سکے گا جو 1 ہزار فرانک یعنی ایک ہزار 116 ڈالر تک ہوسکتا ہے۔


عوامی مقامات اور نجی عمارتوں میں ناک، منہ اور آنکھوں کو ڈھانپنا جرم ہوگا تاہم کچھ صورتوں میں استثنیٰ بھی دیا جائے گا۔سوئٹزرلینڈ میں دو سال قبل برقع پر پابندی کے لیے کرائے گئے ریفرنڈم میں 51 فیصد آبادی نے پابندی کے حق میں ووٹ دیا تھا جس کے بعد آج آئین سازی کا آخری مرحلہ بھی پورا کیاگیا۔


یورپ میں برقع پر پابندی عائد کرنے والا سوئٹزرلینڈ تیسرا ملک ہے جب کہ اس سے قبل بلجیئم اور فرانس ایسا کرچکے ہیں۔ ریفرنڈم کے نتائج کی بنیاد پر پہلے ہی ایوان بالا سے بل منظور ہوچکا ہے اور آج سوئٹزرلینڈ کے ایوان زیریں میں برقع پر پابندی کا بل پیش کیا گیا۔ 151 ارکان نے حمایت جب کہ صرف 29 نے بل کی مخالفت کی۔

یاد رہے کہ برقع پر پابندی کے لیے دائیں بازو کی سوئس پیپلز پارٹی نے باقاعدہ مہم شروع کی تھی اور انہی کے دباؤ پر ریفرنڈم کرایا گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں