اسلام آباد : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں عدت میں نکاح کیس میں اسلام آباد کے مقامی مجسٹریٹ نے عمران خان کو 25 ستمبر کو اٹک جیل سے عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ قدرت اللہ نے کیس کی سماعت ڈسٹرک اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں کی۔ بشریٰ بی بی کے وکیل نعیم پنجوتھا اور پراسیکیوٹر رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔ نعیم پنجوتھا نے بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ عدالتی فیصلہ سناتے وقت بشریٰ بی بی کی پیشی یقینی بنائے جائے ۔عدالت کے دائرہ اختیار پر دلائل دینے سے قبل وکلاء مزید معلومات اکھٹی کریں۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے عدت میں نکاح کے کیس میں عمران خان کا طلبی سمن جاری کیا ۔عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کو عمران خان کی روبکار بھیجنے کی ہدایت کردی۔ کیس کی سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔