نواز شریف آنے سے پہلےحفاظتی ضمانت کی درخواست دیں گے، ہمیں امید ہے  عدالت سے حفاظتی ضمانت مل جائے گی: بیرسٹر ظفر اللّٰہ

نواز شریف آنے سے پہلےحفاظتی ضمانت کی درخواست دیں گے، ہمیں امید ہے  عدالت سے حفاظتی ضمانت مل جائے گی: بیرسٹر ظفر اللّٰہ

اسلام آباد :پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما بیرسٹر ظفر اللّٰہ خان  کاکہنا ہے کہ  نواز شریف پاکستان واپس آنے سے پہلے حفاظتی ضمانت کی درخواست دیں گے، عدالت کی مرضی ہے، ضمانت دے یا جیل بھیجے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما بیرسٹر ظفر اللّٰہ خان  نے نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہاکہ   نواز شریف پاکستان واپس آنے سے پہلے حفاظتی ضمانت کی درخواست دیں گے، عدالت کی مرضی ہے، ضمانت دے یا جیل بھیجے۔


رہنما مسلم لیگ ن  کاکہنا تھا کہ نواز شریف پر نیب کے کیسز کا بین نہیں ہے وہ ابھی انڈر ٹرائل ہیں، نواز شریف جن کیسز میں سزا یافتہ ہیں ان کا مسئلہ ضرور ہے، اب تک ہمارا نقطہ نظر ہے کہ وہ عدالت سے حفاظتی ضمانت لیں، ہمیں امید ہے کہ قائد ن لیگ کو عدالت سے حفاظتی ضمانت مل جائے گی۔

 جب تک نواز شریف واپس نہیں آتے 21 اکتوبر تک شہباز شریف کا آنا جانا لگا رہے گا۔  یہ معمول کے معاملات ہیں نواز شریف ضرور آئیں گے۔ بیرسٹر ظفر اللّٰہ خان نے کہا کہ پاناما کیس میں نواز شریف کی 66 پیشیاں بھگتیں، شاہد خاقان عباسی نے نیب ترامیم سے ریلیف لینے کی درخواست نہیں کی، نیب اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے، نیب قانون کی بنیاد ہی غلط ہے اس کو ختم کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ صدر مملکت نے انتخابات کے لیے تاریخ نہیں دی، صدر نےخط میں بہت حد تک تسلیم کر لیا کہ الیکشن کمیشن نے تاریخ دینی ہے۔ظفر اللّٰہ خان نے مزید کہا کہ الیکشن ہونے ہیں، پارٹی کے معاملات ہیں، اتحاد کی باتیں ہورہی ہیں، پارٹی کا منشور بھی بن رہا ہے یہ معاملات روز کی مشاورت کا تقاضا کرتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں