Get Alerts

غزہ میں اسرائیلی بمباری شدت اختیار کر گئی، مزید 91 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی بمباری شدت اختیار کر گئی، مزید 91 فلسطینی شہید

غزہ: اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر حملوں میں شدید اضافہ ہو گیا ہے، جہاں تازہ بمباری کے نتیجے میں کم از کم 91 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔ قطری میڈیا کے مطابق، اسرائیلی طیاروں نے غزہ شہر میں بے گھر فلسطینیوں کے خیمہ بستیوں کو نشانہ بنایا، جن میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد جان کی بازی ہار گئے۔

رپورٹس کے مطابق، حالیہ دنوں میں اسرائیلی حملوں کے باعث غزہ شہر سے تقریباً ساڑھے چار لاکھ فلسطینیوں کو جبری طور پر بےدخل کر دیا گیا ہے، جبکہ پناہ گاہوں میں بھی لوگوں کی زندگیاں غیرمحفوظ ہو چکی ہیں۔

ادھر فلسطینی تنظیم حماس نے "الوداعی تصویر" کے عنوان سے یرغمالیوں کی ایک نئی گروپ فوٹو جاری کی ہے، جس میں اسرائیلی قید میں موجود 48 افراد کو دکھایا گیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جارحیت میں شدت آنے کی صورت میں ان یرغمالیوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔

دوسری جانب امریکی میڈیا کے مطابق  صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ اسرائیل کو 6 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے ہتھیار فروخت کرنے کے لیے کانگریس سے منظوری لینے کی کوشش کر رہی ہے، جس پر انسانی حقوق کے حلقوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔

ٹیگز: