Get Alerts

پنجاب میں سمارٹ ویسٹ مینجمنٹ کا آغاز، صفائی اور ماحولیات کے تحفظ کے لیے اہم قدم

پنجاب میں سمارٹ ویسٹ مینجمنٹ کا آغاز، صفائی اور ماحولیات کے تحفظ کے لیے اہم قدم

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں رنگ دار کوڑے دان نصب کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد کچرے کی علیحدگی کو یقینی بنانا اور ماحول دوست رویوں کو فروغ دینا ہے۔

پہلے مرحلے میں پانچ رنگوں کے کوڑے دان تعلیمی اداروں میں رکھے جائیں گے جن میں پیلے رنگ کے ڈبے کاغذ اور ردی، سبز رنگ میں بوتلیں اور کانچ، سُرمئی رنگ میں ضائع شدہ کھانا اور پتے، لال رنگ میں دھاتی کوڑا، اور نارنجی رنگ میں پلاسٹک ویسٹ جمع کیا جائے گا۔

ماحولیاتی تحفظ کے ادارے (ای پی اے) کی نگرانی میں یہ عمل 30 ستمبر تک مکمل کیا جائے گا جبکہ یکم اکتوبر سے تعلیمی اداروں کا معائنہ شروع ہو گا۔ رنگ دار کوڑے دان نہ رکھنے والے اداروں کو جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ماحولیاتی تحفظ اور صفائی کے اس جدید منصوبے سے نہ صرف کچرے کی مقدار میں کمی آئے گی بلکہ ماحول دوست عادات کو فروغ بھی ملے گا۔مزید معلومات یا تعاون کے لیے پنجاب مینجمنٹ ہیلپ لائن 1139 سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

ٹیگز: