Get Alerts

واٹس ایپ کا آف لائن وائس ٹو ٹیکسٹ فیچر متعارف کرانے کی تیاری

واٹس ایپ کا آف لائن وائس ٹو ٹیکسٹ فیچر متعارف کرانے کی تیاری

کیلیفورنیا : واٹس ایپ نے بیٹا صارفین کے لیے ایک نئے فیچر کی آزمائش شروع کردی ہے، جس کے ذریعے صارفین انٹرنیٹ کے بغیر اپنی آواز کو تحریری پیغام میں تبدیل کرسکیں گے۔

نئے فیچر کے تحت صارف کو صرف اپنی بات ریکارڈ کرنی ہوگی، جس کے بعد واٹس ایپ اسے ٹیکسٹ میں تبدیل کردے گا۔ تاہم اس تحریری پیغام کو کسی دوسرے صارف تک پہنچانے کے لیے انٹرنیٹ کنکشن ضروری ہوگا۔

آف لائن ٹرانسکرپشن کے لیے صارف کو پہلے اپنے فون میں متعلقہ زبان کا پیکج ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا۔ اس کے بعد وائس کو ٹیکسٹ میں تبدیل کرنے کا عمل انٹرنیٹ کے بغیر مکمل کیا جاسکے گا۔

یہ سہولت بالخصوص ان صارفین کے لیے کارآمد ہوسکتی ہے جو وائس میسج بھیجنے سے گریز کرتے ہیں یا جن کے لیے آڈیو سننا ممکن نہیں ہوتا۔

رپورٹس کے مطابق یہ فیچر فی الحال واٹس ایپ بیٹا ورژن 2.26.37.8 میں محدود صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ کامیاب آزمائش کے بعد اسے مستقبل کی اپ ڈیٹس کے ذریعے مزید صارفین تک پہنچایا جاسکتا ہے۔

ٹیگز: