Get Alerts

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت ، موروثی سیاست کے خاتمے کا وقت آگیا، خالد مقبول صدیقی

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت ، موروثی سیاست کے خاتمے کا وقت آگیا، خالد مقبول صدیقی

کراچی:متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان میں زیادہ سے زیادہ انتظامی یونٹس قائم کیے جانے چاہئیں، کیونکہ ملک کی آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے اور نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت ہیں۔

 کراچی میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ موروثی اور خاندانی سیاست کے خاتمے کا وقت آچکا ہے۔ جاگیردارانہ جمہوریت پاکستان کا مستقبل نہیں ہوسکتی اور ملک کو اب موجودہ طرز پر نہیں چلایا جاسکتا۔

 انہوں نے ایم کیو ایم کی گزشتہ روز ہونے والی ریلی کو ’’عوامی ریفرنڈم‘‘ قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ کراچی کے عوام نے تمام رکاوٹوں اور پروپیگنڈے کے باوجود سڑکوں پر آکر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا اور اپنا فیصلہ سنا دیا۔

 خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی سندھ کی آبادی کا تقریباً 57 فیصد ہے، 37 فیصد نہیں۔ انہوں نے سندھ میں ’’مصنوعی اکثریت‘‘ کے ذریعے عوام کو غلام بنانے کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

 ایم کیو ایم رہنما نے کراچی سے گزشتہ 18 برس کے دوران ہونے والی مبینہ ناانصافیوں کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا بھی مطالبہ کیا۔

 انہوں نے کہا کہ انتظامی یونٹس کے مطالبے پر خون کی ندیاں بہانے کی باتیں کی جارہی ہیں، تاہم ایسی دھمکیوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’آپ کو معلوم نہیں کس قوم کو للکار رہے ہیں۔

ٹیگز: