Get Alerts

 23 ستمبر سے ایرانی ایئرلائنز دنیا بھر میں بند ہوجائیں گی: امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ

 23 ستمبر سے ایرانی ایئرلائنز دنیا بھر میں بند ہوجائیں گی: امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ

واشنگٹن: امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ 23 ستمبر سے تمام ایرانی ایئرلائنز دنیا بھر میں بند ہوجائیں گی۔

 امریکی نشریاتی ادارے سی این بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے سکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ اگر ایرانی طیارے کسی ایئرپورٹ پر اترتے ہیں تو انہیں ایندھن فراہم نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی لینڈنگ سے متعلق خدمات دستیاب ہوں گی۔

 سکاٹ بیسنٹ کے مطابق ایرانی ایئرلائنز کے ٹکٹ فروخت کرنے یا انہیں دیگر خدمات فراہم کرنے والے اداروں کو امریکی ڈالر کے مالیاتی نظام سے خارج کیے جانے کا خطرہ ہوگا۔

 امریکی وزیر خزانہ نے کہا کہ ایرانی ایئرلائنز کے خلاف یہ اقدامات امریکی پابندیوں کے تحت کیے جا رہے ہیں، جن کا مقصد ایران پر اقتصادی دباؤ برقرار رکھنا ہے۔

 سکاٹ بیسنٹ اس سے قبل بھی امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی اقدامات اور تہران کے معاشی مقاطعے کا عندیہ دے چکے ہیں۔

 امریکی وزیر خزانہ کے یہ بیانات چین کے نائب وزیراعظم ہی لیفینگ کے ساتھ اقتصادی مذاکرات کے ایک روز بعد سامنے آئے ہیں۔

ٹیگز: