Get Alerts

یوکرین جنگ کے باعث روسی ڈیزل ریفائنریاں متاثر، کئی پلانٹس عارضی طور پر بند ہیں: ٹرمپ

یوکرین جنگ کے باعث روسی ڈیزل ریفائنریاں متاثر، کئی پلانٹس عارضی طور پر بند ہیں: ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین کے ساتھ جاری جنگ کے باعث روس کی ڈیزل آئل انڈسٹری متاثر ہوئی ہے اور ملک کی بڑی تعداد میں ڈیزل ریفائنریاں نشانہ بنائے جانے کے بعد عارضی طور پر کام نہیں کر رہیں۔

 ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روس نے بدقسمتی سے اپنی ڈیزل آئل انڈسٹری پر کنٹرول کھو دیا ہے۔ ان کے مطابق روس کی متعدد بڑی ڈیزل ریفائنریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

 امریکی صدر نے کہا کہ یہ مضحکہ خیز اور کبھی ختم نہ ہونے والی جنگ ہے جسے ختم ہونا چاہیے۔ ان کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے اثرات پوری دنیا پر پڑ رہے ہیں۔

 ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ جنگ کے نتیجے میں ہر ماہ تقریباً 25 ہزار افراد، جن میں زیادہ تر فوجی شامل ہیں، مارے جا رہے ہیں۔

 امریکی صدر کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب روس کی تیل صاف کرنے کی صلاحیت پر یوکرین کے ڈرون حملوں کے اثرات اور عالمی سطح پر ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: