Get Alerts

بیوی کو قتل کرنیوالے ملزم کو عمر قید اور پانچ لاکھ جرمانہ کی سزا

بیوی کو قتل کرنیوالے ملزم کو عمر قید اور پانچ لاکھ جرمانہ کی سزا

ڈسکہ: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے بیوی کو قتل کرنیوالے ملزم کو عمر قید اور پانچ لاکھ جرمانہ کی سزا سنادی.

تھانہ ستراہ کے علاقہ وڈالہ سندھواں کے رہائشی ناصر نے تین سال قبل اپنی بیوی کو قتل کردیاتھا جس کا مقدمہ تھانہ ستراہ پولیس نے درج کرلیاتھا. اس کا کیس ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈسکہ نوید انجم سلیمی کی عدالت میں چل رہاتھا گزشتہ روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈسکہ نوید انجم سلیمی نے کیس کافیصلہ سناتے ہوئے ملزم ناصر کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی.