لاہور: سوشل میڈیا پر خبریں گردش میں ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف نے پی پی 210 خانیوال سے رمل علی کو ٹکٹ دے دیا ہے۔آئیے جائزہ لیتے ہیں کہ اس خبر میں کتنی سچائی ہے۔
سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی مخالفین کی طرف سے ایک ٹکٹ شیئر کیا جا رہا ہے جس پر پی پی 210 سے رمل علی کا نام لکھا گیا ہے۔ یہ فیک ٹکٹ ہے۔ پی ٹی آئی نے خانیوال سے رمل علی کو ٹکٹ نہیں دیا۔
پی ٹی آئی کی ویب سائٹ پر جاری ٹکٹ ہولڈرز کی فہرست میں پی پی خانیوال 210 سے چودھری خالد آرائیں کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔