امریکی صدر نے مزید 4ہزار فوجی افغانستان بھیجنے کی منظوری دے دی

امریکی صدر نے مزید 4ہزار فوجی افغانستان بھیجنے کی منظوری دے دی

واشنگٹن:پاکستان کی مشکل میں اضافہ،غیر ملکی فوجیں افغانستان پہنچنا شروع ہو گئیں ،تفصیلات کے مطابق  امریکی صدرنے مزید چار ہزارفوجی افغانستان بھیجنے کی منظوری دے دی۔ا فغانستان میں اس وقت امریکا کے آٹھ ہزار پانچ سو فوجی تعینات ہیں۔ مزید چار ہزار فوجیوں کے بعد یہ تعداد بارہ ہزار پانچ سو ہوجائے گی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے افغان پالیسی کااعلان بھی متوقع ہے ۔ ڈونلڈ ٹرمپ آرلینگٹن کے فوجی اڈے سے براہ راست خطاب کریں گے۔ امریکی نائب صدر مائیک پنس نے افغان صدر اشرف غنی کو فون کرکے نئی افغان پالیسی کے حوالے سے گفتگو کی۔

آج رات ہونےوالی تقریر میں امریکی صدر بھارت اور پاکستان کو افغانستا ن کے حوالے سے تعاوں پر زور دیں گئے اور طالبا ن کو مذکرات کی ٹیبل پر لانے کے اپنا کردار ادا کرنے کا کہیں گئے۔امریکی صدر کی تقریر میں پھر سے پاکستان حکومت دہشتگردوں کے خلاف کام کرنے پر بھی زور دیں گئے۔

یاد رہے ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر بننے کے بعد فضائی کاروائیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔امریکی تجزیہ نگاروں کے مطابق ٹرمپ افغانستان کے حوالے سے کچھ تیز کرنا چاہتے آنے والے دنوں میں اس بات کا اندازہ ہو جائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں