لاہور:قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر حسن علی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ نکاح کے بعد اپنی اہلیہ کے ساتھ رقص کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
دو روز قبل بھارتی لڑکی سامعہ کے ساتھ نکاح کے بندھن میں بندھنے والے قومی کرکٹر حسن علی کی شادی کے چرچے سوشل میڈیا پر ابھی تک جاری ہیں اور ان کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں.
#HassnAli and his bride #SamyahKhan dance on their Wedding
— PakistaniExpatriates.Com ???????? (@pakistaniexpats) August 20, 2019
v.c @daartistphoto pic.twitter.com/SZ8vXBVKqy
جن میں سے ایک ویڈیو ان کے نکاح کے بعد کی ہے جس میں حسن علی اپنی اہلیہ کے ساتھ رقص کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں اور خوشی سے جھوم رہے ہیں۔
واضح رہے کہ حسن علی نے نکاح سے قبل دبئی میں اپنی اہلیہ کے ساتھ فوٹوشوٹ بھی کرایا تھا جس کی تصاویر کو لوگوں نے بہت پسند کیاتھا۔