اداکارہ ایمان علی کی ڈانس ویڈیو وائرل

 اداکارہ ایمان علی کی ڈانس ویڈیو وائرل

کراچی :پاکستان کی ہر دلعزیز اداکارہ ایمان علی کی سوشل میڈیا پر ڈانس ویڈیو وائرل ہو گئی ہے ۔

پاکستان کی ڈرامہ و فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ ایمان علی سنجیدہ اور حساس شخصیت کی مالک ہیں اور ڈراموں اور فلموں کے علاوہ کم ہی دکھائی دیتی ہیں، ایمان علی انٹرویو بھی کم ہی دیتی ہیں مگر پھر بھی اکثر اوقات تنقید کی زد میں گِھری نظر آتی ہیں ۔

ایمان علی کی حال ہی میں سوشل میڈیا پر ڈانس کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ بھارتی گانے کوئین پر ڈانس کرتی نظر آ رہی ہیں ۔ان کی ویڈیو سے ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے کہ وہ کسی شادی میں موجود ہیں اور پاکستانی کوریو گرافر گوہر حیات کے ہمراہ ڈانس کر رہی ہیں ۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ویڈیو میں جہاں ان پر عوام کی جانب سے تنقید کے نشتر چلائے جا رہے ہیں وہیں ان کے مداح ان کا ساتھ دیتے اور ان کے حق میں بولتے نظر آ رہے ہیں ۔