Get Alerts

غذر، گلگت بلتستان میں اونچے درجے کا سیلاب، گلگت-شندور روڈ بند، جھیل ٹوٹنے کا خدشہ

غذر، گلگت بلتستان میں اونچے درجے کا سیلاب، گلگت-شندور روڈ بند، جھیل ٹوٹنے کا خدشہ

گلگت :گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں تالی داس کے مقام پر دریائے غذر میں اونچے درجے کا سیلاب آ گیا، جس کے باعث دریا کا قدرتی بہاؤ رک گیا ہے اور سیلابی صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق شدید خطرے کے پیش نظر گلگت-شندور سڑک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے تاکہ مزید جانی نقصان سے بچا جا سکے۔ متاثرہ علاقے کے نشیبی حصوں میں مقیم آبادی کو شدید خطرات لاحق ہیں،

جبکہ جھیل کے ٹوٹنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جس سے متعدد دیہات زیرِ آب آ سکتے ہیں۔

وزیر داخلہ گلگت بلتستان شمس لون نے بتایا ہے کہ فوری امداد کے لیے پاک فوج کا ہیلی کاپٹر روانہ کر دیا گیا ہے تاکہ ریسکیو اور بحالی کی سرگرمیوں میں مدد فراہم کی جا سکے۔

انتظامیہ نے مقامی افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

ٹیگز: