Get Alerts

وزیراعظم شہباز شریف کا سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے عزم، تعمیر نو تک چین سے نہ بیٹھنے کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف کا سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے عزم، تعمیر نو تک چین سے نہ بیٹھنے کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کی تکمیل تک حکومت چین سے نہیں بیٹھے گی۔

انہوں نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ حالیہ طوفانی بارشوں اور دریاؤں میں طغیانی سے خیبرپختونخوا اور دیگر علاقوں میں جانی و مالی نقصان ہوا۔

۔وزیراعظم نے سیلاب سے متاثرہ بونیر کا دورہ بھی کیا اور وفاقی وزرا کی امدادی کاموں میں بھرپور شرکت کی تعریف کی۔