Get Alerts

سیلاب سے بحالی میں پیش رفت: امداد، سڑکیں اور بجلی کی صورتحال تسلی بخش: وفاقی وزیر اطلاعات

سیلاب سے بحالی میں پیش رفت: امداد، سڑکیں اور بجلی کی صورتحال تسلی بخش: وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی زیر صدارت سیلابی صورتحال پر ہونے والے جائزہ اجلاس میں بتایا گیا کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں، سڑکوں اور بجلی کی بحالی کا کام تسلی بخش ہے۔

وفاقی وزیر نے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں وفاقی وزرا، چیئرمین این ڈی ایم اے اور متعلقہ اداروں کے حکام نے شرکت کی۔

عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ رابطہ سڑکیں مکمل بحال کردی گئی ہیں، بجلی کی فراہمی میں بہتری آچکی ہے، جبکہ پاک فوج مقامی رضاکاروں کے ساتھ مل کر متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں میں مصروف ہے۔

اس موقع پر چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا کہ ادارے نے ارلی وارننگ سسٹم کو مزید مؤثر بنایا ہے اور موسم سے متعلق مسلسل الرٹس جاری کیے جا رہے ہیں تاکہ پیشگی اقدامات کیے جا سکیں۔

حکام کے مطابق، حکومت موجودہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور متعلقہ ادارے فوری ردعمل کے لیے الرٹ ہیں۔
 
 

ٹیگز: