Get Alerts

ورلڈ تائیکوانڈو پریذیڈنٹ کپ: پومزے میں پاکستان کی شاندار کامیابی

ورلڈ تائیکوانڈو پریذیڈنٹ کپ: پومزے میں پاکستان کی شاندار کامیابی

لاہور : ورلڈ تائیکوانڈو پریذیڈنٹ کپ ایشیا ریجن 2026 کے مقابلے لاہور میں اختتام پذیر ہوگئے، جہاں پاکستان نے پومزے کیٹگری میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

پومزے مقابلوں میں پاکستان نے 3 گولڈ، 3 سلور اور 9 برانز میڈلز جیت کر مجموعی طور پر پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ کوریا 3 گولڈ اور ایک سلور میڈل کے ساتھ دوسرے جبکہ ایران ایک گولڈ، 3 سلور اور 3 برانز میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ افغانستان نے چوتھی، مصر نے پانچویں اور سری لنکا نے چھٹی پوزیشن حاصل کی۔

جناح سپورٹس کمپلیکس لاہور کینٹ میں ہونے والے ورلڈ تائیکوانڈو پریذیڈنٹ کپ کے سینئر کیوروگی مقابلوں میں ایران نے مجموعی برتری حاصل کی۔ ایران نے 16 ویٹ کیٹگریز میں 7 گولڈ، ایک سلور اور 8 برانز میڈلز جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

کوریا 5 گولڈ، 4 سلور اور 6 برانز میڈلز کے ساتھ دوسرے جبکہ قازقستان 2 گولڈ اور 3 برانز میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ ازبکستان چوتھے، تھائی لینڈ پانچویں، اردن چھٹے، سعودی عرب ساتویں، روس آٹھویں اور پاکستان نویں نمبر پر رہا۔

ایونٹ کے آخری روز پیرا تائیکوانڈو کے مقابلے بھی منعقد ہوئے، جس کے ساتھ ہی ورلڈ تائیکوانڈو پریذیڈنٹ کپ ایشیا ریجن 2026 کا اختتام ہوگیا۔

ٹیگز: