Get Alerts

نوجوانوں کو مواقع دیں، وہ پاکستان کو ترقی کی نئی منزلوں تک لے جائیں گے،پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان

نوجوانوں کو مواقع دیں، وہ پاکستان کو ترقی کی نئی منزلوں تک لے جائیں گے،پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان

لاہور: چیئرمین سپیریئر گروپ پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کے نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے، انہیں مناسب مواقع اور رہنمائی فراہم کی جائے تو وہ ملک کو ترقی کی نئی منزلوں تک لے جا سکتے ہیں۔ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے والے دوست بھی آج ہمارے ساتھ موجود ہیں۔

’سی پاکستان 2026‘ سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان نے کہا کہ نوجوانوں کی کامیابی کے لیے بہترین رول ماڈلز کی ضرورت ہے اور حضرت محمد ﷺ سے بڑھ کر ہمارا کوئی رول ماڈل نہیں۔ سیرتِ نبوی ﷺ سے رہنمائی لیتے ہوئے ایمانداری، صبر اور محنت کو زندگی کا حصہ بنایا جائے تو کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر معاملے میں انگلینڈ، امریکا اور چین کی طرف دیکھنا چھوڑنا ہوگا، پاکستان کے پاس باصلاحیت نوجوان اور بے شمار وسائل موجود ہیں۔ ہمیں اپنی صلاحیتوں پر اعتماد کرتے ہوئے ملکی ترقی کے لیے خود راستے بنانے ہوں گے۔

چیئرمین سپیریئر گروپ نے کہا کہ سب کو مل کر ’سپیریئر اکنامک پاکستان‘ کی بنیاد رکھنی ہے۔ مضبوط معیشت کے لیے نوجوانوں کو کاروبار، روزگار اور ترقی کے مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان نے کہا کہ ’سی پاکستان 2026‘ میں ملک بھر سے بہترین پروجیکٹس منتخب کیے گئے ہیں، جس کا مقصد نوجوانوں کے تخلیقی اور کاروباری آئیڈیاز کو ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرنا اور انہیں آگے بڑھنے کے مواقع دینا ہے۔

ٹیگز: