Get Alerts

نوجوان ہی قوم کا اثاثہ، محنت اور یقین سے ترقی ممکن ہے:پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان کا سپیریئر یونیورسٹی کے 9ویں کانووکیشن سے خطاب

نوجوان ہی قوم کا اثاثہ، محنت اور یقین سے ترقی ممکن ہے:پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان کا سپیریئر یونیورسٹی کے 9ویں کانووکیشن سے خطاب

لاہور: سپیریئر یونیورسٹی کے نویں کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں فارغ التحصیل طلباء و طالبات کو ان کی تعلیمی کامیابیوں پر اسناد سے نوازا گیا۔ کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بورڈ آف گورنرز، پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان نے نوجوانوں کے کردار اور مسلسل جدوجہد کی اہمیت پر زور دیا۔
ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ   وہ قومیں عظیم بنتی ہیں جن کے پاس آگے بڑھنے کا جذبہ رکھنے والے نوجوان ہوں۔ ترقی راتوں رات حاصل نہیں کی جا سکتی، یہ ایک مسلسل عمل ہے جس میں ہم آہستہ آہستہ منازل طے کرتے ہیں۔    سیرتِ طیبہ سے سبق: انہوں نے اسوۂ حسنہ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے نبی ﷺ نے سب کچھ اپنی محنت اور اللہ پر کامل یقین کے ذریعے حاصل کیا۔ طلباء کو بھی چاہیے کہ وہ اپنی زندگیوں میں محنت اور یقین کی طاقت کو اپنائیں۔
آج کا دن سپیریئر یونیورسٹی کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوا. مجموعی طور پر 3 ہزار 735 طلباء و طالبات کو مختلف شعبوں میں ڈگریاں تفویض کی گئیں۔نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء کو میڈلز اور تعریفی اسناد سے بھی نوازا گیا۔چیئرمین نے مزید کہا کہ آج کا دن یونیورسٹی کے لیے انتہائی فخر کا مقام ہے کیونکہ آج سینکڑوں تعلیم یافتہ نوجوان ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء اور ان کے والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ٹیگز: