لاہور: سپیریئر یونیورسٹی کے نویں کانووکیشن 2026ء کا شاندار انعقاد کیا جارہا ہے۔ کانووکیشن کے موقع پر چیئرمین بورڈ آف گورنرز پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبد الرحمن کانووکیشن ہال میں پہنچے تو انتظامیہ اور اساتذہ کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
اس موقع پر سپیریئر یونیورسٹی کی ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمان بھی کانووکیشن میں شریک تھیں۔
کانووکیشن میں مجموعی طور پر 3735 طلباء و طالبات کو مختلف شعبہ جات میں ڈگریاں دی جائیں گی۔ تقریب کا مقصد طلباء کی تعلیمی کامیابیوں کو سراہنا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔