Get Alerts

قوم کی ترقی کردار سازی اور محنت سے مشروط ہے، چیئرمین ایپ سپ پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبد الرحمٰن کا سیمینار سے خطاب

قوم کی ترقی کردار سازی اور محنت سے مشروط ہے، چیئرمین ایپ سپ پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبد الرحمٰن کا سیمینار سے خطاب

لاہور :  چیئرمین ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز پاکستان (APSUP) پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبد الرحمٰن نے کہا ہے کہ قومیں اس وقت ترقی کرتی ہیں جب وہ اپنے ہیروز کی قدر کرتی ہیں۔وہ پنجاب یونیورسٹی کے آئی بی اے ڈیپارٹمنٹ  میں تعلیمی سیمینار سے خطاب کر رہے تھے جس میں اساتذہ، طلبہ، اسکالرز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبد الرحمٰن نے میاں صاحب کو قوم کا ہیرو قرار دیتے ہوئے ان کی تعلیمی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ"وہ قومیں کبھی ترقی نہیں کرتیں جو اپنے ہیروز کی عزت نہیں کرتیں۔"
اپنے خطاب میں انہوں نے معاشرے کے بگڑتے ہوئے رویوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا"ہم ایسے معاشرے میں رہتے ہیں جہاں طلبہ بھی چور ہیں، اساتذہ بھی اور علما بھی۔" انہوں نے کہا کہ ہمیں صرف تعلیم پر نہیں بلکہ نوجوانوں کے کردار اور رویہ بہتر بنانے پر توجہ دینی ہوگی۔"ہمارے نوجوانوں میں ٹیم ورک کا فقدان ہے۔ 14 اگست کو وہ بائیک کے سلنسر نکال کر جشن مناتے ہیں، یہ طرزِ عمل قوم کے سنجیدہ مسائل سے لاعلمی ظاہر کرتا ہے۔"
انہوں نے کہا کہ دنیا کی بڑی جامعات جیسے ہارورڈ بھی کردار سازی پر کام کر رہی ہیں، اور ہمیں بھی اسی راستے پر چلنا ہوگا۔خطاب کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ"ہمارا ملک اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک ہر فرد خلوصِ نیت اور سخت محنت سے کام نہ کرے۔ کامیابی کا دارومدار صرف اور صرف کردار، محنت اور خلوص پر ہے۔"

ٹیگز: