Get Alerts

ہفتے میں ایک بار مچھلی کھاناانسانی حافظے کے لیے فائدہ مند ہے

ہفتے میں ایک بار مچھلی کھاناانسانی حافظے کے لیے فائدہ مند ہے

ماسکو: روس کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ہفتے میں ایک بار مچھلی کھانا حافظے کے لئے مفید ہے۔یونیورسٹی اف پیٹرزبرگ کے ماہرین کی جدید تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ عام طور پر تو بادام کھانے کو دماغی صحت کے لئے مفید قرار دیا جاتا ہے لیکن اب انکشاف ہوا ہے کہ مچھلی کھانا بھی یادداشت بڑھانے کا سبب بن سکتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ جو لوگ فرائی کی ہوئی مچھلی کو اپنی خوراک کا حصہ بناتے ہیں ان کی یادداشت میں اضافہ ہونے کے امکانات کئی گنا بڑھ جاتے ہیں۔