اب جلد ہی کھلے سگریٹ کی فروخت جرم تصور ہو گی

اب جلد ہی کھلے سگریٹ کی فروخت جرم تصور ہو گی

اسلام آباد:سال کا اختتام سگریٹ پینے والوں کے لیے اچھی خبر نہیں لے کر آیا مگر سگریٹ سے ہونے والے نقصانات کی بنا پر یہ کہا جا سکتا ہے کہ یہ ایک اچھا قدم ہے۔وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ کھلے سگریٹ کی فروخت ممنوع قرار دے دی جائے گی البتہ پیکنگ والے سگریٹ فروخت ہوتے رہیں گئے۔
ذرائع کی رپورٹ کے مطابق یہ نیا قانون2002کے آرڈینس میں شمار کیا جائے گا جس کے تحت عوامی مقامات پر سموکنگ ممنوع قرار دی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق کھلے سگریٹ کے متعلق قانون کا نوٹیفکیشن جلد ہی منسٹری آف ہیلتھ کی طرف سے جاری کر دیا جائے گا، امید ہے کہ  سال2016 کے اختتام سے پہلے نوٹیفکیشن جاری ہو جائے گا.