افغان رکن پارلیمان کے گھر پر حملہ، کم از کم 7 ہلاک

افغان رکن پارلیمان کے گھر پر حملہ، کم از کم 7 ہلاک

کابل: افغان پارلیمان کے ایک رکن کے گھر پر طالبان کے حملے میں کم از کم 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس حملے میں رکن پارلیمان میر ولی کے بیٹے اپنے دو بچوں سمیت مارے گئے جبکہ ان کے دو محافظ بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔ جوابی کارروائی میں تینوں حملہ آوروں کو بھی مار دیا گیا۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ہلاکتوں کی تعداد بیس سے زائد بتائی ہے۔ مجاہد کے مطابق میر ولی کے گھر پر ہلمند کے اہم سکیورٹی ماہرین کا اجلاس ہو رہا تھا۔ اس حملے میں تاہم میر ولی محفوظ رہے۔

مصنف کے بارے میں