مظفر گڑھ میں کرسمس پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، 3 دہشتگرد گرفتار

مظفر گڑھ میں کرسمس پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، 3 دہشتگرد گرفتار

مظفر گڑھ: سی ٹی ٹی نے مظفر گڑھ کے علاقے راولے والا میں کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا جب کہ ان کے قبضے سے دستی بم بھی برآمد کیے گئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جب کہ دہشت گرد ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال اور اوکاڑہ کے رہائشی ہیں۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں محمد نوید، شاہد نفیس اور محمد ارشد شامل ہیں۔

ڈی پی او مظفر گڑھ اویس احمد کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد کرسمس کے موقع پر دہشت گردی کی کارروائی کرنا چاہتے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں