چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات

 چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات

کراچی :  کراچی پاکستان کرکٹ کنٹرول بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کی وزیراعلی سندھ سے ملاقات کی. ملاقات میں آئی جی سندھ، سیکریٹری داخلہ، کمشنر کراچی سمیت رینجرز اور پولیس کے اعلی حکام شریک ہیں۔ پی ایس ایل تھری کے فائنل کو ہر لحاظ سے تاریخی بناووں گا۔وزیر اعلی سندھ کہتے ہیں کراچی کے عوام پی ایس ایل تھری دیکھنے کے لیئے بے تاب ہیں۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاﺅس سندھ کے مطابق سیدمراد علی شاہ سے ملاقات میں چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے ساتھ سکیورٹی ٹیم بھی موجود تھی جبکہ ڈپٹی ڈی جی رینجرز،آئی جی سندھ، سیکرٹری داخلہ ودیگر بھی شریک ہوئے ۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے چیئرمین پی سی بی کو کراچی میں پی ایس ایل فائنل کی سکیورٹی کے حوالے سے اعتماد میں لیا اور کہا کہ وہ ہر لحاظ سے پی ایس ایل 3 کو تاریخی بنائیں گے.
وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس اورڈپٹی ڈی جی رینجرز کو فل ڈریس سکیورٹی ریہرسل کا حکم دیا اور کہا فل ڈریس ریہرسل کرکٹ میچز کیلئے بین الاقوامی اعتماد پیدا کرے گی۔ وزیر اعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ اگلے30 روز کے اندر سٹیڈیم میں فل ڈریس ریہرسل ہوگی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کھلاڑیوں کے لیے بکتر بند بسیں خریدنے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن تھری کا فائنل میچ 25 مارچ 2018 کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا ، اس سلسلے میں تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں.