جمہوری عمل کو نقصان پہنچا تو کسی کو کچھ نہیں ملے گا, لیاقت بلوچ

جمہوری عمل کو نقصان پہنچا تو کسی کو کچھ نہیں ملے گا, لیاقت بلوچ

اوکاڑہ: جماعت اسلامی کے مرکز ی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ نواز شریف نے مان لیا ہے وہ خود تو وزیر اعظم نہیں بن سکتے اس لئے انہوں نے آ ئندہ کے لئے شہباز شریف کو وزیر اعظم کے لئے نامزد کیا ہے ۔شہباز شریف کی اُمید وار نامزدگی اچھی چوائس ہے۔ ملک اس وقت یقینی طور پر انتخاب کی طرف بڑھ رہا ہے ۔سیاسی جماعتوں کو ہر حال میں جمہوری عمل کو آگے بڑھاتا ہو گا اور سب کو آئین کا پابند رہنا چاہئے اگر جمہوری عمل کو نقصان پہنچا تو کسی کو کچھ نہیں ملے گا۔

ان خیالات کا اظہار وہ صوبائی وزیر جنگلات میاں یاور زمان کی رہائش گاہ تحصیل روڈ اوکاڑہ میں سابق وفاقی وزیر میاں محمد زمان کے انتقال پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے دوران ملاقات کر رہے تھے ۔اس موقع پر سابق ممبر قومی اسمبلی محمد عارف چوہدری اور چئیر مین بیت المال ضلع اوکاڑہ منظور احمد سپرا بھی موجود تھے ۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ اس وقت ملک میں مسالک کی بنیاد پر ایک نیا محاز کھڑا کیا جا رہا ہے ۔ ایسی صورت میں مذہبی جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے ۔اسی لئے ایم ایم اے کی بحالی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔  2018ء کے لئے ایک نئی صف بندی سیاسی بنیادوں پر پنجاب, سندھ,  فاٹا, بلوچستان اور کے پی کے میں ہو   گی۔انہوں کہا کہ عام انتخاب مقررہ وقت پر ہونے چاہئیں آئین سے ہٹ کر کوئی اقدام نہیں ہونا چاہئے.

لیاقت بلوچ نے کہا کہ ٹرمپ کے فیصلے سے امریکہ کے لئے دنیا بھر نفرت بڑھ رہی ہے ۔امریکہ اور اسرائیل پوری دنیا میں تنہا رہ گئے ۔پوری دنیا ثابت کر دیا کہ دھمکی اور زبردستی کی غنڈہ گردی برداشت نہیں ہو سکتی۔ 

مصنف کے بارے میں