Get Alerts

کیمپنگ کرنے والے لوگوں کے لیے پانچ گفٹ

کیمپنگ کرنے والے لوگوں کے لیے پانچ گفٹ
کیپشن: فوٹو بشکریہ: گیر ڈاکٹرز انستاگرام اکائونٹ

ریسرچ کے مطابق کے قدرتی جگہوں کی سیر  صحت کے لیے بہت سود مند ہے،سردیوں میں پاکستان بھر کے لوگ مری میں جانے کو ترجیح دیتے ہیں اس موقع پر لوگ ان تمام چیزوں کو استعمال کرتے ہیں جو ان کو میسر ہوں،مری کے سفر کو انجوائے کرنے کےلیے  آپ کو چند مہارتوں کے ساتھ کچھ ٹولز کی بھی ضرورت ہوتی ہے تاکہ سفر میں کوئی مسئلہ نہ ہو ۔

مری جانے کے لیے مندرجہ ذیل چیزوں کا سفر کے دوران آپ کے ساتھ ہونا انتہائی ضروری ہے:

کیب جیکٹ:

کیب ہلکی پھلکی جیکٹ ہے جس کو  مرداور عورت دونوں پہن سکتے ہیں،  جیکٹس کیمپنگ کے دوران  آپ کو  گرم رکھتی ہے. پولیا مائڈ کی خصوصیات کی بیرونی سائیڈ کندھوں، آستین اور پیچھے کمر  کو ڈھانپ کر رکھتی ہے جبکہ جیکٹ صرف 150 گرام (5.3 اون) وزنی ہے ، انتہائی ہلکی پیکنگ میں دستیاب یہ جیکٹ کیمپنگ کے لیے موزوں ترین ہے۔ 
  

 ٹینٹ سائل روایتی خیمہ :

یہ روایتی خیمہ  ایک متاثر کن درخت نما معلوم ہوتا ہے، وسٹا ایک مثلث نما  خیمہ ہے جس کو  تین پوائنٹس پر درختوں سے باندھ کر  جوڑا جاتا  ہے، یہ تین اطراف سے کھلا ہوتا ہے جس سے تازہ ہوا آپ کو لگتی رہتی ہے،اس میں بارش کا پانی بھی داخل نہیں ہو سکتا ہے،  سادہ ڈیزائن کا یہ خیمہ تقریبا 15 منٹ میں لگایا جا سکتا ہے،ٹرانسپورٹ کے دوران اس کو  بیگ میں پیک کیا جا سکتا ہے.

لائف سٹرا واٹر فلٹریشن سسٹم:

 سفر کے دوران پانی کا بندوبست انتہائی ضروری ہے  آپ  گفٹ کے طور پر دوستوں کو  یونیورسل واٹر فلٹریشن سسٹم کیٹ دے سکتے ہیں، یہ سسٹم پانی کی بوتل میں لگایا گیا ہے اس کے  دو سرے مرحلےمیں  فلٹر سب سے پہلے پانی سے پیدا ہونے والے بیکٹیریا کو ختم کر دیتا ہے پھر ایک متبادل چارکول کیپسول کے ذریعے پانی کی کوالٹی اور ذائقہ کو بہتر بنا دیتا ہے.فلٹر کو آپ اپنے ساتھ بیگ میں رکھ کر لے جا سکتے ہیں، یہ واٹر سسٹم  دیگر معیار کی بوتلوں کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے.

یٹی فلپ کولر:

یٹی فلپ کولر کی یہ خصوصیت ہے وہ کئی دنوں تک کھانے اور ڈرنکس کو ٹھنڈا یا گرم رکھ سکتا ہے اس کی کئیں ایک وجوہات ہیں، یٹی کولر کھانے کے ذائقے کو بھی بر قرار رکھتا ہے، اگر یہ کہا جائے کہ گھر سے باہر کھانے کی اشیاءکو محفوظ رکھنے کے لیے یٹی کولر سے زیادہ کوئی اچھی چیز نہیں، یٹی کولر کی لمبائی اور چوڑائی 10*13 انچ ہے، 20 کولڈ ڈرنکس رکھنے کی گنجائش اس میں موجود ہے۔

ری کو فلیش سفری بیگ:

یہ بیگ کیمپنگ اور سفر کے لیے بہترین انتخاب ہے، اس میں آپ ضرورت کی تمام اشیاء اپنے ساتھ لے جاسکتے ہیں ، اس میں کپڑے، لیپ ٹاپ ، سائیڈ میں بوتل ڈالنے کے لیے جیب اور چھوٹی اشیاء کو رکھنے کے لیے جگہ بنی ہوئی ہیں۔ اس بیگ میں زنجیر لگی ہوئی ہے، اس کو کندھے کے ساتھ پہن کر سفر میں ساتھ لے جایا جاتا ہے، اس کی بیک سائیڈ بڑی آرام دہ ہے۔