ایپل نے آئی پیڈ منی فائیو پر کام شروع کر دیا ، جلد مارکیٹ میں متعارف کرایا جائے گا

ایپل نے آئی پیڈ منی فائیو پر کام شروع کر دیا ، جلد مارکیٹ میں متعارف کرایا جائے گا
کیپشن: image by facebook

نیویارک : ٹیکنالوجی جائنٹ کمپنی ایپل نے نئے آئی پیڈ منی فائیو پر کام شروع کر دیا ہے جوکہ جلد مارکیٹ میں متعارف کرایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ کی جائنٹ ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے نئے آئی پیڈ پر کام شروع کر دیا ہے جسے منی آئی پیڈ فائیو کا نام دیا گیا ہے۔

ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق ایپل نے کافی عرصہ سے آئی پیڈ منی پر کام نہیں کیا ، آئی پیڈ کا آخری ماڈل 2015 میں متعارف کرایا گیا تھا جس کے بعد سے

اب تک اس سیریز میں کوئی نیا ماڈل نہیں آیا ہے

لیکن اب کمپنی کی جانب سے اطلاعات آ رہی ہیں کہ آئی پیڈ منی فائیو کو جلد مارکیٹ میں متعارف کرایا جائے گا۔